Topaza پکھراج

پکھراج  (Topaz)
طبی خواص و فوائد:
پکھراج میں طبی نکتہ نگاہ سے شفا بخشی کی اعلٰی قوت ہے اور یہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے، اس کے بے شمار طبی خواص ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
1.   امراضِ معدہ و پیٹ:
پکھراجٍ پیٹ، معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مفید ہے، دست، پیچس ہمہ قسم اور اسہال میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
2.   امراضِ خبیثہ:
یہ پتھر آتشک و جذام جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھتا ہے، حرارتِ عزیزی میں اضافہ کرتا ہے۔
3.   امراضِ جلد:
یہ جلد کے تمام امراض، خارش، چھپاکی، بغل گند، گنج وغیرہ کو دُور کرتا ہے اور خرابیوں کو اچھا کرتا ہے۔
4.   امراضِ دورانِ خون:
اس پتھر کو دوران خون کی تمام بیماریوں میں مفید پایا گیا ہے اور ان امراض کو ختم کرتا ہے۔

5.   امراضِ قلب:

پکھراج دل کی تمام بیماریوں کے لیے دوائی پتھر ہے، اس کے استعمال سے انسان دل کے امراض سے بچا رہتا ہے۔

6.   برص کے داغ:

پکھراج سے پھلبہری کا علاج کیا جاتا ہے، یہ برص کے اثرات اور داغ دھبوں کو ختم کرتا ہے۔

7.   سرطان یا کینسر:

یہ پتھر سرطان اور خون کے سرطان (کینسر) میں دوا کے طور پر فائدہ پہنچاتا ہے۔

8.   بواسیر خونی و بادی:

پکھراج ہر قسم کی بواسیر (خونی و بادی) کو ختم کرتا ہے، زہریلے اثرات کو دفع کرتا ہے۔

9.   امراضِ مثانہ:

یہ پتھر مثانہ کے امراض میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے، خاص طور پر مثانے کی پتھری کو ریزہ ریزہ کر دیتا ہے اور پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے، پیشاب کی جلن کو دُور کرتا ہے، کیونکہ طبی لحاظ سے اس کا مزاج ٹھنڈا ہے۔

منفی اثرات اور نقصانات:

پکھراج کی بعض اقسام ایسی بھی ہیں جن کے منفی اثرات سے انسان کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتا ہے، اس کے چند اثرات درج ذیل ہیں۔

1.   مضر دماغ:

            زرد رنگ کا پکھراج جس میں سرخ رنگ واضح ہوتا ہے، انسانی ذہن اور دماغ میں خرابی پیدا کر دیتا ہے، یہ انسان میں دیوانگی اور پاگل پن پیدا کرتا ہے۔

2.   نظام ہضم کی خرابی:

            سرخی مائل یا کتھئی رنگ والا پکھراج انسانی معدہ اور نظام ہضم میں بگاڑ پیدا کرتا ہے۔

3.   اعصابی امراض:

            دو متضاد رنگوں والے پکھراج کے استعمال سے انسان اعصابی امراض کا شکار ہو جاتا ہے، چنانچہ ان اقسام کے پکھراج کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

مقامات دستیابی:

            یہ زیادہ تر آسٹریلیا، برازیل، چین، سائبریا، نائیجریا، اسپین، ہندوستان، افریقہ، ایران، روس اور سری لنکا میں پایا جاتا ہے۔

پکھراج کا تعلق برج سنبلہ اور جوزا سے ہے، جن پر حکمران سیارہ عطارد ہے، چونکہ یہ برج  جوزہ اور سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا لکی اسٹون یا سعد پتھر ہے جبکہ ماہِ ستمبر میں پیدا ہونے والے سنبلہ افراد کا یہ برتھ اسٹون ہے، جن لوگوں کا لکی نمبر 5 یا 6 ہے ان کے لیے پکھراج موافق پتھر ہے۔

No comments:

Post a Comment