Zircon زرقون

زرقون  (Zircon)

زرقون کا شمار قدیم پتھروں میں ہوتا ہے، یہ حجم اور وزن میں الماس سے زیادہ ہوتا ہے اور ظاہری شکل و شباہت میں الماس سے اس قدر مماثلت رکھتا ہے کہ دونوں پتھروں میں امتیاز کرنا دشوار ہو جاتا ہے، صرف وزن کے فرق اور حجم کے لحاظ سے ہی اس کی شناخت کی جا سکتی ہے، یہ کافی چمکدار پتھر ہے۔

نام:

مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں، جو درجِ ذیل ہیں۔

انگریزی میں اس کا نام زرقون(Zircon)ہے (جو اردومیں  مستعمل ہے)

ہندی زبان میں اس پتھر کو گومیدہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

اُردو میں یہ پتھر زرقون کہلاتا ہے (اسے گومیہ بھی کہا جاتا ہےلیکن اکثر انگریزی کا نام لیا جاتا ہے)

عربی زبان میں اس پتھر کا نام لعل ہے۔

سنسکرت میں اس پتھر کو گومیدک کہتے ہیں۔

اقسام اور رنگت:                     

زرقون کی رنگوں کے لحاظ سے کئی اقسام ہیں، جو درجِ ذیل ہیں۔

1۔سبز زرقون    2۔نیلا زرقون     3۔نارنجی زرقون             4۔سرخ زرقون

5۔پیلا زرقون    6۔بلوری زرقون             7۔پیلا خاکستری زرقون

زرقون کی دو اقسام مشہور اور عام ہیں۔

1.   جرگوئز:

یہ ہلکے زرد رنگت کا زرقون ہے، یہی زرقون کی اعلیٰ قسم ہے، اس کے علاوہ زرقون کی ایک وہ قسم ہے جس میں داغ، شگاف یا چیر کا نشان ہوتا ہے، اسے عیب دار زرقون کہا جاتا ہے۔

2.   ہائی سنتھ:

یہ زرقون رنگت میں سرخی مائل خاکستری اور نارنجی سرخ ہوتا ہے، اس کے بڑے ذخائرسری لنکا میں ہیں۔

کیمیائی ترکیب:

زرقون میں مندرجہ ذیل کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

1۔سلیکا             2۔زرگونئیم      3۔منگنیز            4۔ پلاٹینم           5۔ کیلشیم

مثبت اثرات اور خصوصیات:

یہ پتھر انسان کا حوصلہ بلند کرتا ہے، سمندری طوفان اور حادثات میں معاونت کرتا ہے۔

یہ پتھر روزگار میں اضافہ کرتا ہے، رزق میں برکت ہوتی ہے۔

زرقون انسان کو ناگہانی آفات سے محفوظ رکھتا ہے، یہ پتھر دافع بلیآت ہے۔

یہ پتھر محبت میں کامیاب کرتا ہے، شادی کرنے میں بھی با برکت اور معاون ثابت ہوتا ہے۔

زرقون صحت اور علم کے حصول میں مدد کرتا ہے۔

یہ انسانی ذہن پر خوشگوار اثرات ڈالتا ہے اور پر سکون نیند لاتا ہے۔

اس گھر میں برکت ہوتی ہے جس میں زرقون ہوتا موجود ہو۔

زرقون کے استعمال سے انسان کی عزت و قار میں اضافہ ہوتا ہے۔

طبی خواص اور فوائد:

1.   دورانِ خون:

زرقون خون کی گردز میں اعتدال پیدا کرتا ہےاور صحت و تندرستی قائم رکھتا ہے۔

2.   لکنت:

اس کے استعمال سے ہکلاہٹ (لکنت)ختم ہو جاتی ہے۔

3.   جوڑوں کا درد:

اس کے استعمال سے جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے، مرض گھٹیا میں بے حد مفید ہے۔

4.   فالج و لقوہ:

زرقون اعصابی اور امراضِ لقوہ و فالج میں بطور دوا شفا بخشتا ہے۔

5.   دماغی خشکی:

اس سے دماغی خشکی دُور ہوتی ہے، یہ بے خوابی کے مرض کو ختم کرتا ہے۔

6.   مراق و نسیان:

زرقون مرضِ نسیان اور مراق کو ختم کرتا ہے۔

7.   موذی امراض:

یہ پتھر انسان کو آتشک، سوزاک اور جذام جیسے امراض خبثہ سے محفوظ رکھتا ہے۔

8.   مردانہ امراض:

یہ پتھر قوت مردمی(قوت باہ)میں اضافہ کرتا ہے، نامردی کو دور کرتا ہے اور عضو خاص کی کمزوری و سستی کو ختم کرتا ہے۔

9.   سیلان الرحم:

زرقون خواتین کے مرض سیلان الرحم (لیکوریا)میں بے حد مفید ہے، یہ رحم کو طاقت دیتا ہے۔

مقامات دستیابی:

زرقون دنیا کے بیشتر ممالک میں پایا جاتا ہے، ان میں درج ذیل ممالک سرفہرست ہیں جہاں زرقون کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان، آسٹریلیا، برازیل، ناروے (سویڈن)، سری لنکا، فرانس، تھائی لینڈ، برما، کیلی فورنیا (امریکہ) وغیرہ۔

زرقون کا صنعتی استعمال:

زرقون صرف جسم انسانی کے لیے ہی مفید نہیں بلکہ اس کے خواص سے صنعت و حرفت میں فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے، مثال کے طور پر:

1.   فوٹو گرافی :

یہ پتھر فوٹو گرا فی کی صنعت میں خاصی اہمیت رکھتا ہے، اسے فو ٹوگرافی کے اسموک فلش پاؤڈر میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، جہاں اس کی انتہائی ضروت ہوتی ہے۔

2.   اسپارک پلگ:

یہ موٹر سائیکلوں اور دوسرے کئی قسم کے ٹو اسٹروک انجنوں میں لگائے جانے والے اسپارک پلگ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

3.   نعم البدل پلاٹینم:

زرقون کے کیمیائی اجزاء میں چونکہ پلاٹینم کی مقدار دوسرے اجزاء سے زیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ پلاٹینم کا نعم البدل ثابت ہوتا ہے اور پلاٹینم کی جگہ ایٹمی ٹیکنالوجی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

4.   اٹامک ری ایکٹر:

زرقون سے ایٹمی ٹیکنالوجی میں بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، یہ ایٹمی بجلی گھروں کے ری ایکٹروں میں استعمال ہوتا ہے۔

لکی پتھر یا برتھ اسٹون:

زرقون کا تعلق سیارہ عطارد سے ہے اور سیارہ عطارد برج سنبلہ اور جوزا پر حکمراں ہے، چنانچہ یہ جوزا اور سنبلہ کا لکی اسٹون یا موافق پتھر ہے، یہ ماہ اگست میں پیدا ہونے والے افراد کا برتھ اسٹون اور ان ہی لوگوں کو راس آتا ہے جن کا لکی نمبر 5 ہے۔

تاریخی حیثیت:

تاریخی لحاظ سے زرقون کا شمار بے حد قدیم پتھروں میں ہوتا ہے،یہ قبل از تاریخ پتھر ہے اور ابتدائے زمانہ یعنی پتھر کے زمانے سے انسانی استعمال میں ہے، اس کا واضح مطلب ہے کہ یہ پتھر کے زمانے سے دریافت ہوا ہے گویا ایک کروڑ سال پہلےدریافت کیا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment