Emerald زمرد
زمرد (Emerald)
یہ زبرجد خاندان کا سب سے قیمتی پتھر ہے، ہمیشہ ہرے رنگ
میں ملتا ہے، یہ شاذو نادر ہی بالکل شفاف پایا جاتا ہے، اس صورت میں اس کی قیمت
لاکھوں روپے فی قیراط تک چلی جاتی ہے، اس میں جھائیاں، ابر اور شگاف عام طور پر
ملتا ہے۔
سحری خواص:
پانچ یا چھ قیراط کا پتھر اتنے ہی سونے یا چاندی کی
انگوٹھی میں جڑوا کر پہننے سے دشمنوں اور حاسدوں کے دل میں رعب پڑتا ہےاور دشمنی
سے باز آ جاتے ہیں ،دلی مرادیں پوری ہوتی ہیں، غم و غصہ دُور کر کے طبیعت میں
شگفتگی اور زندہ دلی پیدا کرتا ہے، اس کے پہننے والے کو حقیقی محبت ملتی ہے،زمرد
پہننے والے کے ہاتھ میں اگر زہریلا کھانا آ جائے تو چہرے پر پسینہ نمودار ہو جاتا
ہے، اس کے پہننے والا اگر پاکدامنی سے ہاتھ دھو بیٹھے تو پتھر دو ٹکڑے ہو جاتا
ہے،یا اس میں شگاف پڑ جاتا ہے، اگر یہ پتھر جادو، بیماری، سائے یا نظر بد کو دُور
نہ کر سکے تو انگوٹھی میں کانپنے لگتا ہے یا گر جاتا ہے، اسکا زیوارات سے نکل کر
گر جانا یا گم ہو جانا ہمیشہ بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے، اسی صورت سے
کثرت سے صدقہ، خیرات اور استغفار کا ورد اور دعا ہی ان مصیبتوں کو ٹال سکتی ہے،
شادی یا شادی کی سالگرہ پر اس کا تحفہ دینا پائیدار اور حقیقی محبت سے آشنا کرتا
ہےمگر خیال رہے میاں بیوی کبھی ایک دوسرے کی زمرد والی انگشتری تبدیل نہ کریں،
ورنہ محبت میں رُکاوٹ اور خرابی کے شواہد ملے ہیں۔ثور،سرطان اور حوت والے افراد اس
کو پہن کر فائدہ پاتے ہیں، تنگی معاش والے بھی اس سے فائدہ پاتے ہیں، جادو کا توڑ
کرنے والا پتھر بھی کہلاتا ہے۔
طبی خواص:
افعال معدہ کے لیے مفید ہے، نبض کی حرکت کو اعتدال پر لاتا
ہے لو بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ پریشر دونوں میں مفید ہے دل و دماغ اور معدے و جگر
کے افعال کو درست کرتا ہے اور قوت دیتا ہے، جذام، زمرد پیاس اور پتھری کے لیے
تریاق ہے،زہریلے جانوروں کے ڈنگ سے محفوظ رکھتا ہے، حرارت عزیزی بڑھاتا ہے، مرگی
اور امراض رحم کے لیے شفا ہے، سر کے درد خاص طور پر میگرین کی صورت میں سر میں
باندھنے سے عموماً افاقہ ہو جاتا ہے، ذیابیطس (شوگر) والوں کے لیے مفید ہے، مثانے
کو قوت دیتا ہے، پیشاب کی زیادتی کو
کنٹرول کرتا ہے، وضع حمل میں آسانی کے لیے رانوں پر باندھا جانا نہایت مفید ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
No comments:
Post a Comment